news

کیملا اور ٹرمپ دونوں میں کانٹے دار زبردست مقابلہ متوقع، امریکہ

Published

on

امریکی ووٹرز نے کس امیدوار کے وعدوں پر اعتبار کیا اور کس پر اعتماد نہیں کیا یہ کل نتیجہ آنے کے بعد پتہ چل جلے گا۔
امریکا میں صدارتی انتخابات کے لیے پولنگ کا آغاز پاکستانی وقت کے مطابق آج سہ پہر تین بجے ریاست ورمونٹ میں ہوگا۔ 6 مختلف ٹائم زون کی وجہ سے پولنگ کا آغاز اور اختتام الگ الگ وقتوں پر ہوگا۔امریکا میں رجسٹرڈ ووٹروں کی تعداد 24 کروڑ سے بھی زیادہ ہے البتہ یونیورسٹی آف فلوریڈا کی الیکشن لیب کا کہنا ہے کہ 8 کروڑ سے زیادہ افراد پہلے ہی ووٹ کاسٹ کر چکے ہیں۔
دوسری طرف انتخابات کے لیے پولنگ کی تیاریاں بھی مکمل ہو گئی ہیں۔ بیلٹ باکسز، پیپرز اور الیکٹرانک ووٹنگ مشینیں پولنگ سینٹرز پر بھیج دی گئی ہیں۔
دوسری طرف امریکی الیکشن کے لیے سیکیورٹی کے انتظامات بھی بہت سخت ہیں پورے ملک میں ایک لاکھ پولنگ اسٹیشنز پر ہائی الرٹ کے ساتھ پولنگ عملے کے لیے خصوصی مسلح ٹیمیں بھی تعینات کر دی گئی ہیں۔
الیکشن عملے پر تشدد اور جگھڑے کے خدشات کے پیش نظر غیر معمولی سیکیورتی اقدامات کرتے ہوئے ان کی سیکیورٹی کے لیے ایک ہزار پینک بٹنز بھی منگوا لیے گئے ہیں۔
ریاست اوریگان، واشنگٹن اور نیواڈا میں نیشنل گارڈ فعال کر دیے گئے ہیں جبکہ خطرات پر کڑی نظر رکھنے کے لیے ایف بی آئی نے کمانڈ پوسٹ بھی قائم کر دی ہے۔

امریکہ میں آج ہونے والے صدارتی الیکشن میں کراچی سے تعلق رکھنے والے دو پاکستانی نژاد بھی انتخابی میدان میں سرگرم عمل ہیں
ڈاکٹر سلیمان لالانی اور سلیمان بھوجانی پہلے بھی پاکستانی ٹیکساس اسمبلی کے رکن رہ چکے ہیں اب ایک مرتبہ پھر الیکشن کے میدان میں ہیں یہ دونوں ڈیموکریٹک پارٹی کی جانب سے امیدوار ہیں اور دونوں کا تعلق پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی سے ہے کافی عرصہ سے ہیوسٹن میں آباد ہیں اور گزشتہ سال جنوری سے ٹیکساس کی اسمبلی کے رکن بھی ہیں
ڈاکٹر سلیمان لالانی ریاست ٹیکساس کے ڈسٹرکٹ حلقہ نمبر 76 کی نمائندگی کر رہے ہیں جبکہ سلیمان بھوجانی ریاست ٹیکساس کے ڈسٹرکٹ 92 کی نمائندگی کر رہے ہیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Exit mobile version