news
مہوش حیات اور ہنی سنگھ کے نئے میوزک ویڈیو کی پہلی جھلک جاری
پاکستانی اداکارہ مہوش حیات اور بھارتی ریپر و گلوکار ہنی سنگھ کے درمیان ایک دلچسپ اشتراک سامنے آیا ہے۔ ہنی سنگھ نے اپنی آنے والی البم “گلوری” میں ایک میوزک ویڈیو میں مہوش حیات کو شامل کیا ہے، جس کی پہلی جھلک حال ہی میں منظر عام پر آئی ہے۔ ہنی سنگھ نے کچھ دن قبل اس تعاون کا اعلان کیا تھا، جس نے شوبز میں دونوں ممالک کے مداحوں کی توجہ حاصل کی ہے۔ یہ ویڈیو البم “گلوری” کا حصہ ہے، جو 8 نومبر کو ریلیز کی جائے گی، اور شائقین اس جوڑی کی اسکرین کیمسٹری کو دیکھنے کے لیے بےچینی سے منتظر ہیں۔
یہ اشتراک دونوں ممالک کے فنکاروں کے درمیان تعلقات کو ظاہر کرتا ہے اور شوبز میں مختلف ثقافتوں کے فنکاروں کے اشتراک کا ایک نیا باب بھی ثابت ہوسکتا ہے۔