news

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی، KSE 100 انڈیکس 92,000 پوائنٹس عبور کر گیا

Published

on

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں آج زبردست تیزی کا رجحان دیکھا جارہا ہے جس وجہ سے کے ایس ای 100 انڈیکس 92 ہزار پوائنٹس کی بلند سطح عبور کر گیاہے ۔
صبح 11:50 بجے بینچ مارک انڈیکس 1,187.79 پوائنٹس یا 1.31 فیصد اضافے سے 92,047.64 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔
آٹوموبائل اسمبلرز، سیمنٹ، کیمیکل، کمرشل بینکوں، فرٹیلائزر، تیل و گیس کی تلاش کرنے والی کمپنیوں کے علاوہ او ایم سیز سمیت اہم شعبوں میں بھرپور خریداری کا رجحان دیکھا گیا۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج


او جی ڈی سی، پی پی ایل، ایس این جی پی، ایس ایس جی سی اور ایچ سی اے آر کے علاوہ انڈیکس ہیوی اسٹاکس میں بھی مثبت رجحان رہا۔
خریداری کی رفتار مانیٹری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی) کے اجلاس میں کلیدی پالیسی ریٹ میں ایک اور کٹوتی کی وجہ سے آئی ہے۔
کچھ مثبت کارپوریٹ نتیجے اور بہتر معاشی اشارے بھی امید افزاء ہیں۔
ملک نے مالی سال 25 کی پہلی سہ ماہی میں 20 سال سے زائد عرصے میں پہلی مرتبہ 1.7 ٹریلین روپے کا اضافی سہ ماہی بجٹ رپورٹ کیا ہے، مگر ٹیکس حکام کے ہدف کو پورا نہ کرنے پر کچھ خدشات بھی موجود ہیں۔
گزشتہ ہفتے کے دوران پی ایس ایکس میں سرمایہ کاروں کی دلچسپی خاص طور پر بلیو چپ آئل اینڈ گیس سیکٹر کے حصص میں تیزی کا رجحان نظر آیا۔ بینچ مارک کے ایس ای 100 انڈیکس ویکلی 865.88 پوائنٹس کے اضافے سے 90 ہزار 859.85 پوائنٹس پر بند ہوا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Exit mobile version