news
شاہ رخ خان نے اپنی 59 ویں سالگرہ پر سگریٹ نوشی ترک کرنے کا اعلان کر دیا
بالی ووڈ کے سپر اسٹار شاہ رخ خان نے اپنی 59 ویں سالگرہ پر اعلان کیا کہ انہوں نے سگریٹ نوشی چھوڑ دی ہے۔ یہ خبر انہوں نے ممبئی کے علاقے باندرہ میں منعقدہ ’ایس آر کے ڈے‘ تقریب کے دوران اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر کی، جہاں انہوں نے مداحوں کے سوالات کے جوابات دیے اور خوشگوار لمحات گزارے۔ اس تقریب کی ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں، اور مداح ان کی اس مثبت تبدیلی پر خوشی کا اظہار کر رہے ہیں۔