news

سب اپنے گریبان میں جھانکیں :پی آئی اے کا بیڑا غرق کرنے میں تمام ادوار کی حکومتوں نے حصہ ڈالا، وفاقی وزیر نجکاری

Published

on

وفاقی وزیر نجکاری عبدالعلیم خان نے پنجاب سمیت تمام صوبائی حکومتوں کو پی آئی اے خریدنے کی پیشکش کی ہے ان کے مطابق اگر پی آئی اے کو درست طریقے سے چلایا جائے تو اس سے منافع کمایا جا سکتا ہے
انہوں نے کہا کہ مجھے پی آئی اے کو ٹھیک کرنے کی نہیں بلکہ اسے فروخت کرنے کی ذمہ داری دی گئی ہے تاہم پی آئی اے کو اونے پونے دام نہیں بیچیں گے میرے آنے سے چھ ماہ قبل پی آئی اے کی نجکاری ہو چکی تھی
مجھ پر تنقید کرنے والے خود اپنے گریبانوں میں جھانکیں پی آئی اے کا بیڑا غرق کرنے میں تمام ادوارکی حکومتوں نے حصہ ڈالا ہے۔
شعیب صدیقی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے عبدالعلیم خان نے کہا میرے پاس نجکاری کمیونیکیشن اور بورڈ آف انویسٹمنٹ کے محکمے موجود ہیں اور اس وقت 20 سے 25 محکمے نجکاری کے عمل میں ہیں جن میں پی آئی اے سر فہرست ہے میرے حلف لینے سے چھ ماہ قبل پی آئی اے کی نج کاری پروسس میں تھی پی آئی اے کا فریم ورک نگران سیٹ اپ میں بنایا گیا تھا انہوں نے کہا کچھ دوستوں کے بقول عبدالعلیم خان کا کاروبار بہت اچھا چلتا ہے لیکن اس سے پی آئی اے نہیں چلے گا؟تو میں ان کی بات کا جواب دیتے ہوئے ان کی تصحیح کرنا چاہتا ہوں کہ پی آئی اے کو چلانے کی ذمہ داری مجھے نہیں سونپی گئی بلکہ مجھے اسے فروخت کرنے کی ذمہ داری دی گئی ہم نے اس کی نجکاری کرنی ہے غریب عوام محکموں کا بوجھ نہیں اٹھا سکتی
عبدالعلیم خان نے کہا پی آئی اے قومی اثاثہ ہے میں اس کو اونے پونے نہیں بیچ سکتا۔ میں قانون کے اندر رہتے ہوئے جتنی محنت کر سکتا ہوں اتنی ضرور کروں گا میری طرف سے کوئی کمی نہیں رہے گی۔
وزیر نج کاری نے کہا میں کہیں چھٹیاں منانے نہیں گیا تھا بلکہ سعودی سرمایہ کاری کے وزیر سے ملنے کے لیے ریاض میں موجود تھا۔
عبدالعلیم خان کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخواہ حکومت کا کہنا ہے کہ وہ پی آئی اے کو خریدیں گے۔ پنجاب حکومت کی طرف سے بھی اس طرح کا بیان سامنے آیا ہے یہ ایک اچھی خبر ہے۔ سندھ، پنجاب، بلوچستان، خیبر پختون خواہ کی حکومت اگر پی آئی اے خریدنا چاہتی ہے تو یہ بڑی خوش آئند بات ہے۔ تمام صوبائی حکومتیں مل کر پی آئی اے کو خرید لیں اور پروفیشنل مینجمنٹ لائیں ۔اس کا سی ای او باہر سے لائیں پاکستان کی اس ایئر لائن سے پیسے کمائے جا سکتے ہیں اگر پی آئی اے کو صحیح طرح چلایا جائے تو یہ بہت بڑا اثاثہ ہے بیرون ممالک پروازوں کے لیے اس کے ٹائم سب سے بہترین ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Exit mobile version