news
ہم نے 40 دن کا چلہ کاٹا صحت اب تک ٹھیک نہیں، شیخ رشید
سابق وفاقی وزیر شیخ رشید نے انسداد دہشت گردی (راولپنڈی) کی عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا کہ ہم نے 40 دن کا چلہ کاٹا ہے صحت ٹھیک نہیں ہے قوم کے دل سے خوف ختم ہو چکا ہے
شیخ رشید نے گفتگو کے دوران کہا کہ حکومت بالکل بیٹھ چکی ہے یہ پی آئی اے کی جگہ اپنے فلیٹ کیوں نہیں بیچتے ایک ایک شخص پر 14 14 کیسز ہیں کیس بھی تھوک کے بھاؤ سر پر چڑھا دیے گئے پہیں بہت ظلم ہو رہا ہے
شکر ہے انتظار پنجوتھا واپس آگئے ان کی بھی کیا ہی سٹوری بنائی تھی انہوں نے کہا کہ سٹیٹ بینک یا ایف بی آر ثابت کرے کہ ان کے وقت میں کوئی سرمایہ کاری ہوئی ہے انہوں نے زمین پر ٹیکس بڑھا دیے ہیں اس سے پہلے ایسا کبھی نہیں کیا گیا تاہم امریکہ کے الیکشن سے پوری دنیا متاثر ہوتی ہے