news
ربیع سیزن کے لیے گندم کا 33.58 ملین ٹن ہدف مقرر، ایف سی اے اجلاس
حکومت نے ربیع سیزن کے لیے10.368 ملین ہیکٹر رقبے سے33.58 ملین ٹن گندم کی پیداوار کا ہدف مقرر کر دیا ہے
گندم کی اس ہدف کا فیصلہ وفاقی وزیر برائے نیشنل فوڈ سکیورٹی اینڈ ریسرچ رانا تنویر حسین کی زیر صدارت فصل ربیع کے لیے وفاقی کمیٹی برائے زراعت ایف سی اے کے اجلاس میں کیا گیا
ایک سینیئر عہدے دار کا کہنا ہے کہ حکومت نے خود کفیل ہونے کے لیے10.368 ملین ہیکٹر رقبہ سے 33.58 ملین ٹن گندم کی پیداوار کا ہدف تجویز کیا ہے
تاہم صوبوں کی طرف سے پیداوار کے لیے کم اہداف پیش کیے گئے
اسی اجلاس میں صوبائی حکومتوں پر خصوصی زور دیا گیا کہ وہ وفاقی حکومت کے ہدف کو پورا کرنے اور آئندہ سال گندم کی وافر فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے خصوصی اور موثر اقدامات پر عمل کریں نیز ایف سی اے نےے دیگر مختلف فصلوں کے لیے بھی پیداواری اہداف مقرر کر دیے ہیں