news

اعلی عدلیہ ججز تقرری کے لیے جوڈیشل کمیشن کو خط، سپیکر قومی اسمبلی

Published

on

اعلیٰ عدلیہ میں ججز تقرری کے حوالے سے جوڈیشل کمیشن کی تشکیل کے معاملے پر اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے سپریم جوڈیشل کمیشن کو خط لکھ دیاہے
قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کا کہنا ہے کہ اسپیکر ایاز صادق پارلیمانی جماعتوں کی جوڈیشل کمیشن میں نامزدگی کر چکے ہیں
سیکریٹریٹ کے مطابق جوڈیشل کمیشن کے لیے قومی اسمبلی سے اپوزیشن لیڈر عمر ایوب اور مسلم لیگ ن کے شیخ آفتاب نامزد کیے گئےہیں
قومی اسمبلی کے ترجمان کے مطابق سینیٹ سے جوڈیشل کمیشن کے لیے فاروق نائیک اور شبلی فراز نامزد ہوئے ہیں جبکہ خاتون نشست پر روشن خورشید بروچہ نامزد کی گئی ہیں ہیں۔
ترجمان قومی اسمبلی کے مطابق تمام نامزدگیاں سیکریٹری جوڈیشل کمیشن کو بھج دی گئی ہیں، آئین میں26 ویں ترمیم کی منظوری کے بعد جوڈیشل کمیشن میں 5 رکنِ پارلیمنٹ شامل ہیں۔
ترجمان کے مطابق پارلیمنٹ سے بھجوائے گئے ناموں میں حکومت اور اپوزیشن کی برابر کی نمائندگی ہے، تمام نامزدگیاں سپریم کورٹ کو موصول ہو چکی ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Exit mobile version