news

تین ریسرچرز کی ڈیپوٹیشن پر سپریم کورٹ میں واپسی، جسٹس یحییٰ آفریدی

Published

on

چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی کے مطابق انہوں نے 3 ریسرچرز کو ڈیپوٹیشن پر واپس سپریم کورٹ بلا لیا ہے
واپس بلائے جانے والے ریسرچرز میں سینئر سول جج ظفر اقبال، سول جج حسن ریاض اور سول جج وقاص علی مظہر شامل ہیں۔
سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی طرف سے ڈیپوٹیشن مکمل ہونے پر تینوں کو لاہور ہائی کورٹ بھیج دیا گیا تھا۔یہ تینوں ریسرچرز جسٹس منظور علی شاہ کے ٹیم ممبر تھے
چند دن قبل چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کے لیے نئے سیکریٹری اور ایگزیکٹیو آفیسر تعینات کیے گیے تھے
یاد رہے کہ تینوں ریسرچرز جسٹس منصور علی شاہ کی ٹیم کا حصہ تھے۔
یاد رہے کہ چند روز پہلے سپریم کورٹ کے چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے اپنا نیا سیکریٹری اور ایگزیکٹیو آفیسر تعینات کیا تھا۔
نوٹیفکیشن کے لحاظ سے سینئر پرائیویٹ سیکریٹری محمد یاسین گریڈ 21 میں چیف جسٹس کے سیکریٹری تعینات ہوئے ہیں۔
جبکہ سینئر پرائیویٹ سیکریٹری محمد عارف گریڈ 20 میں چیف جسٹس کے ایگزیکٹیو آفیسر بنے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Exit mobile version