news

شارٹ فال پورا کرنے کے لیے منی بجٹ کا مطالبہ، ایف بی آر

Published

on

ٹیکس اہداف میں ناکامی کے بعد آئی ایم ایف نے شارٹ فال پورا کرنے کے لیے منی بجٹ پیش کرنے کا مطالبہ کر دیا۔
حقیقی گفتگو کے دوران فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی ٹیکس اہداف پر نظرِ ثانی کی درخواست مسترد کر دی گئی۔اس سلسلے میں ذرائع کا کہنا ہے کہ آئندہ ماہ کے دوران شارٹ فال کا تخمینہ لگا کر 500 ارب کا منی بجٹ آ سکتا ہے۔
ایف بی آر کے مطابق شارٹ فال کے باعث دوسری قسط میں مشکلات کا سامنا درپیش ہو سکتا ہے۔
ایف بی آر کو 188 ارب 80 کروڑ کے شارٹ فال کا سامنا ہے
ذرائع کی اطلاعات کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کو رواں مالی سال کے پہلے 4 مہینوں میں 188 ارب 80 کروڑ روپے کے شارٹ فال کا سامنا ہےنیز ایف بی آر نے رواں مالی سال کے پہلے 4 مہینوں میں 3631 ارب 40 کروڑ روپے کے محصولات اکٹھے کرنا تھے لیکن صرف 3442 ارب 60 کروڑ روپے ہی اکٹھے کیے جا سکے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Exit mobile version