news

سوئی ناردرن کو رواں مالی سال 20 ارب 58 کروڑ 20 لاکھ روپے کمی کا سامنا: عوام مہنگائی کے بوجھ تلے، اوگرا

Published

on

اوگرا کے نومبر میں قیمتوں کے جاری کردہ نئے نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر تین ہزار روپےکا ہو گیا ہے
اوگرا کے جاری کردہ نئے نوٹیفیکیشن کے مطابق نومبر کے لیے فی کلو قیمت میں دو روپے88 پیسے کا اضافہ کر دیا گیا ہے گیس کی قیمتوں میں اضافے کے بعد ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 34 روپے نو پیسے مہنگا ہونے کے باعث 299 روپے 47 پیسے کا ہو گیا ہے یعنی تقریبا گھریلو سلنڈر تین ہزار روپے میں ملے گا جبکہ اکتوبر کے لیے گھریلو سلنڈر کی قیمت 2965 روپے 38 پیسے مقرر کی گئی تھی یعنی موسم سرما کی آمد سے قبل ہی صارفین اضافی بوجھ تلے آ گئے ہیں
کمپنیوں نے قیمتوں میں اضافے کے لیے اوگرا سے رابطہ قائم کر لیا ہے سوئی نادرن گیس کی قیمت میں 64 روپے 16 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافے کی درخواست اوگرا کو دے دی گئی ہے درخواست کے مطابق سوئی ناردرن کو موجودہ مالی سال کی ضروریات میں 20 ارب 58 کروڑ 20 لاکھ روپے کمی کا سامنا ہے مالی ضروریات میں 48 کروڑ 90 لاکھ روپے ایل پی جی ایئر مکس پروجیکٹ کے بھی ہیں
یعنی سوئی ناردرن کو گھریلو صارفین کو موجودہ مالی سال کے دوران آر ایل این جی پر منتقل کرنے کے لیے 163 ارب پانچ کروڑ 80 لاکھ روپے لاگت کی مد میں ادا کرنا پڑے گا
ذرائع کا کہنا ہے کہ گیس کی لاگت کو ایچ ایس ایف اور خام تیل کی قیمتوں سے جوڑا گیا ہے درخواست کے مطابق سوئی ناردرن گیس نے ہر درجے اور ہر قسم کے صارف کے لیے یکم جولائی 2024 سے آر ایل این جی سپلائی لاگت کو بڑھا کر 73ـ1711 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو کرنے کی درخواست دی ہے
سوئی سدرن کی موجودہ قیمت ایک 1251روپے ای ایم ایم بی ٹی یو ہے اور اسے 64 کروڑ 30 لاکھ روپے ریونیو شارٹ فال کا سامنا ہے اسی لیے قیمتوں میں 50 فیصد اضافے کی درخواست کی گئی ہے اوگرا نے گیس کمپنی کی درخواستوں پر صارفین سے تجاویز طلب کر لی ہیں اتھارٹی گیس کمپنیوں کی درخواستوں پر سماعت کی تاریخ بعد میں طے کی جائے گی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Exit mobile version