news

مستونگ گرلز ہائی سکول سول ہسپتال چوک پر بم دھماکہ پانچ افراد جاں بحق 15 زخمی، پولیس ذرا ئع

Published

on

صوبہ بلوچستان کے علاقے مسنونگ میں گرلزہائی سکول سول ہسپتال چوک پر ایک بم دھماکہ ہوا جس کے تیجے میں پانچ افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ جاں بحق ہونے والوں میں تین بچے بھی شامل ہیں اس کے علاوہ 15 زخمی بھی ہوئے ترجمان کا کہنا ہے کہ جا ں بحق اور زخمی ہونے والے بچوں کی عمریں 10 سے 13 برس کے درمیان ہے دھماکہ ریموٹ کنٹرول کے ذریعے کیا گیا اور یہ دھماکہ خیز مواد ایک موٹر سائیکل میں نصب تھا اس حادثے میں زخمی ہونے والوں کو فوری طور پر ڈی ایچ کیو ہسپتال میں پہنچا دیا گیا ہے واضح رہے کہ دھماکے سے ایک پولیس موبائل بھی ناکارہ ہو گئی بم دھماکے کے باعث چوک پر موجود دیگر گاڑیوں اور رکشوں کو بھی نقصان پہنچا نیز دھماکے کی آواز قریبی علاقوں میں بھی سنی گئی پولیس اور ریسکیو کا عملہ فورا ہی جائے وقوعہ پر پہنچ گیا
حکومت بلوچستان نے اس بم دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے صوبائی محکمہ داخلہ سے رپورٹ طلب کر لی ہے
صوبائی حکومت کے ترجمان شاہد رند د کا کہنا ہے کہ ضلع انتظامیہ بم ڈسپوزبل سکواڈ اور سکیورٹی فورسز موقع پر موجود ہیں تاکہ دھماکے کی نوعیت کا تعین کیا جا سکے
موقع پر موجود شواہد اکٹھے کرنے کے ساتھ ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر کے ڈاکٹر کے عملے کو فوری طور پر طلب کر لیا گیا ہے
دوسری طرف وزیراعلی بلوچستان سرفراز بگٹی نے دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے شہید ہونے والوں کے لواحقین سے اظہار تعزیت کی ہے اور کہا ہے کہ مزدوروں کے ساتھ اب معصوم بچوں کو بھی نشانہ بنایا جا رہا تھا نیز عام پبلک شہریوں اور مقامی افراد کو بھی دہشت گردوں پر نظر رکھنی چاہیے تاکہ سب مل کر اس مصیبت سے نجات حاصل کر سکیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Exit mobile version