news
باسٹھ امریکی اراکین کانگرس کہ پاکستانی داخلی صورتحال میں مداخلت پر اراکین پارلیمنٹ کا خط بنام وزیراعظم
امریکی کانگرس کے 62 اراکین کی پاکستان کی داخلی صورتحال میں مداخلت پر جواب دیتے ہوئے پاکستان کے 160 اراکین پارلیمنٹ نے پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف کو ایک خط تحریر کیا
خط کے مطابق پانی پی ٹی آئی نے ریاستی اداروں کے خلاف سیاسی تشدد مجرمانہ دھمکیاں اور اسی قسم کی دیگر حرکات متعارف کروائی ہیں نیز گزشتہ برس نو مئی کو بڑے پیمانے پر توڑ پھوڑ اور ہنگامہ آرائی کی
خط کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے عوام کو پارلیمنٹ سرکاری اداروں ٹیلی ویژن ریڈیو پر حملے کے لیے اکسایا اور اپنی انتشاری سیاست سے 2014 اور 2022 میں بھی ملک کو کافی نقصان پہنچایا
اراکین پارلیمنٹ کے جاری کردہ خط کے مطابق وزیراعظم کو یہ کہا گیا ہے کہ وہ امریکی کانگرس کے اراکین کو مطلع کر دیں کہ فروری 2024 کے عام انتخابات پر کانگرس کے راکین کے خیالات غلط ہیں
یہ انتخابات بین الاقوامی سطح پر منصفانہ اور آزادانہ تسلیم ہوئے ہیں
خط کے مطابق پی ٹی آئی کی کوشش ہے کہ وہ اس انتخابی مشق کو بدنام کردے کیونکہ پی ٹی آئی نے 2008 اور 2013 میں بھی یہی کیا تھا
اراکین پارلیمنٹ نے اپنے ان خیالات کا اظہار بھی کیا کہ بانی پی ٹی آئی بدعنوانی کے باعث تسلیم شدہ الزامات میں قید کاٹ رہے ہیں انہوں نے پاک امریکہ تعلقات میں بحران پیدا کیا ہے
واضح رہے کہ پانی پی ٹی آئی کے حوالے سے اراکین کانگرس کا خط امریکی صدر کو موصول ہوا تھا