news
براستہ سڑک :طیارے کو ایک شہر سے دوسرے شہر منتقل کرنے کا پہلا تاریخی عمل، میڈیا ذرا ئع
میڈیا ذرائع کے مطابق پہلی مرتبہ ایسا ہوا ہے کہ کسی طیارے کو سڑک کے ذریعے ایک شہر سے دوسرے شہر میں منتقل کیا گیا ہے طیارے کی اس منتقلی میں خصوصی ٹرک اور ٹرالی استعمال کی گئی ہے طیارے کو حیدرآباد میں سیول ایوی ایشن ٹریننگ انسٹیٹیوٹ کے اندر رکھا جائے گا
ذرائع کے مطابق یہ مسافر بردار طیارہ تربیتی مقاصد کے لیے استعمال کیا جائے گا
ٹرانسپورٹر ہمایوں خالد نے کہا کہ طیارے کی لمبائی 110 فٹ اور وزن 40 ٹن ہے یہ ناکارہ بوئنگ 737 ہے اور اس میں 240 لوگوں کے سفر کرنے کی گنجائش موجود ہے طیارے کو رات کے وقت ایئرپورٹ سے سپر ہائی وے منتقل کیا گیا وہاں سے اس کو کراچی سے حیدرآباد بذریعہ روڈ لے جایا جا رہا ہے
موٹروے پولیس کے مطابق طیارے کی منتقلی کے دوران موٹروے کو بند نہیں کیا جائے گا بلکہ اس منتقلی کے لیے جو گاڑی استعمال کی جا رہی ہے اس کو سڑک کے کنارے چلایا جائے گا جہاز کو مکمل پروٹوکول کے تحت لے جایا جا رہا ہے اور یہاں پر سول ایوییشن اور نیجی کمپنی سمیت ٹرانسپورٹرز کا عملہ بھی موجود ہے