news
سموگ کے تدارک کے لیے گرین لاک ڈاؤن، لاہور ہائی کورٹ
لاہور ہائی کورٹ نے لاہور میں بڑھتے ہوئے سموگ کے تدارک کے لیے ایکشن تیز کرنے کا حکم دے دیا ہے
لاہور ہائی کورٹ نے سموگ کے تدارک کے لیے دائر درخواستوں پر تحریری حکم جاری کر دیا ہے اور فصلوں کی باقیات جلانے والوں کے خلاف ایکشن تیز کرنے کا حکم بھی دے دیا ہے نیز سکول ڈیپارٹمنٹ کو سکول سے بچوں کو پک اینڈ ڈراپ کے لیے بسیں دینے کی تفصیلی رپورٹ جمع کروانے کا بھی حکم دیا گیا
عدالت نے تحریری حکم نامہ کے ذریعے آلودگی کا باعث بننے والی فیکٹریوں کو تلف کرنے اور سرگودھا میں فیکٹریوں کی آلودگی کو خصوصی طور پر مانیٹر کرنے کے لیے ٹیمیں بنادی ہیں
دوسری جانب لاہور کے تعلیمی اداروں میں تین روزہ تعطیل جمعہ ہفتہ اتوار کو سموگ سے نمٹنے کے لیے بچوں کو چھٹی دینے اور اوقات کار میں تبدیلی پر خصوصی غور کیا جا رہا ہے اس سلسلہ میں حتمی اور آخری فیصلہ ادارہ تحفظ ماحولیات نومبر کے پہلے ہفتے میں ہونے والے اجلاس میں سموگ کی کنڈیشن کا جائزہ لیتے ہوئے کرے گا
واضح رہے کہ لاہور کے مختلف علاقوں میں گرین لاک ڈاؤن لگایا گیا ہے ڈی جی ماحولیات کے مطابق بڑھتی ہوئی سموگ اور فضائی آلودگی پر قابو پانے کے لیے حکومت نے یہ اقدام اٹھائے ہیں
لاک ڈاؤن والے علاقوں میں ڈیوس روڈ، ایجرٹن روڈ، ڈیورنڈ روڈ، کشمیر روڈ، ایبٹ روڈ ،شملہ پہاڑی سے گلستان سینما ایمپریس روڈ، شملہ پہاڑی سے ریلوے ہیڈ کوارٹر تک کوئنیز روڈ علامہ اقبال روڈ کے اطراف شامل ہیں