news
ڈونلڈ ٹرمپ کی جیت اور عمران خان کی رہائی میں کوئی کنکشن نہیں، ترجمان امریکی محکمہ خارجہ
امریکہ کے محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر کا کہنا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے انتخابات کی کامیابی اور عمران خان کی رہائی کے درمیان کسی قسم کی کوئی حقیقت نہیں۔
میتھیو ملر کی پریس بریفنگ میں کیے گئے پی ٹی آئی رہنما لطیف کھوسہ کے اس سوال پر کہ اگر ڈونلڈ ٹرمپ انتخابات جیتے تو پانی پی ٹی آئی رہا ہو جائیں گے۔
میتھیو ملر نے نفی میں جواب دیا اور کہا کہ عمران خان کو برطرف کرنے میں امریکہ کا کوئی کردار نہیں انہوں نے کہا کہ عمران خان کی رہائی سے متعلق اراکین کانگرس کا خط امریکی صدر کو موصول ہوا تھا مگر ہم اس خط کا جواب مناسب وقت پر دیں گے ہم پاکستان میں جمہوریت کو دیکھنا چاہتے ہیں جمہوری عمل میں شراکت داری ہر کسی کا بنیادی حق ہے۔
ڈپٹی اسسٹنٹ سیکٹری نے اسلام آباد کے اندر ملاقاتوں میں انسانی حقوق کو اہمیت دینے پر زور دیا
امریکی معاون سیکرٹری مونیکا جیکب سن نے انسانی حقوق کے وفاقی سیکرٹری اللہ ڈینو خواجہ کے سوال کے جواب میں کہا کہ اس ملاقات میں انسانی حقوق اور مضبوط جمہوری اداروں کے جامع ترین پاک امریکی تعلقات پر زور دیا گیا ہے۔
امریکی ترجمان محکمہ خارجہ نے کہا کہ ہم پاکستان میں جمہوریت کو قائم دیکھنا چاہتے ہیں
ایوان نمائندگان کے 60 کے قریب سینیٹرز نے امریکی صدر جو بائیڈن کو خط لکھ کر بانی پی ٹی آئی کی رہائی کا مطالبہ کیا تھا اور خط کے اندر عمران خان کے علاوہ تمام سیاسی قیدیوں کو رہا کرنے کا مطالبہ بھی کیا گیا اور کہا گیا کہ بائیڈن انتظامیہ عمران خان کی حفاظت کے لیے پاکستانی حکام سے سند حاصل کریں۔