news

زراعت کے بغیر ملکی ترقی و خوشحالی ممکن نہیں، وزیراعلی پنجاب

Published

on

وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے کالا شاہ کاکو میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگر حکومت کے وسائل میں اضافہ ہوتا ہے تو کسان اس کی ترجیحات میں شامل ہیں کسانوں کو بھی مزید سہولیات دی جائیں گی ملکی معیشت میں زراعت کے شعبے کا بڑا دخل ہے
انہوں نے کہا کہ ہمیں سموگ جیسے چیلنجز کا سامنا ہے اور اس سے نمٹنے کے لیے مکمل مانیٹرنگ کی جا رہی ہے فصلوں کی باقیات کو جلانا سموگ میں اضافے کا باعث ہے جس سے نہ صرف بیماریاں پھیلتی ہیں بلکہ یہ ہمارے ماحول کو بھی آلودہ کر دیتے ہیں گرین پنجاب کے لیے پورے پنجاب کو مل کر کام کرنا ہوگا
انہوں نے کہا کہ ہم 10 ہزار سپر سیڈر مشینیں کسانوں میں تقسیم کر رہے ہیں جو کہ ضلع شیخوپورہ میں چاولوں کی کاشت کے لیے تقسیم کی جائیں گی حکومت ان مشینوں کی تقسیم بلا منافع کرے گی نیز کسانوں کو معیاری کھاد بیج اور دیگر ضرور ی زرعی سہولتیں ایک ہی جگہ پر فراہم کی جائیں گی کسان اور حکومت کے درمیان کسی بھی قسم کی سازش کو نہیں آنے دیں گے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Exit mobile version