news

لونر گیٹ وے: چاند پر پہلا مستقل انفراسٹرکچر، ناسا

Published

on

امریکی خلائی ادارہ ناسا چاند کے گرد مدار میں گھومنے والا ایک ایسا سپیس سٹیشن لانچ کرنے کی تیاری میں مصروف عمل ہے جس کو قمری مشن کے لیے استعمال کیا جا سکے تیار کیے جانے والے اس لونر گیٹ وے کا مقصد خلا کے اندر ایک ایسی سائنسی تجربہ گاہ کا تعین کرنا ہے جو چاند پر جانے والے خلا نوردوں کے لیے بیس کے طور پر کام کرے
چاند پر یہ سپیس اسٹیشن پہلا مستقل انفراسٹرکچر ہوگا
چاند کے گرد گیٹ کی موجودگی خلا نوردوں کو چاند پر زیادہ عرصے تک رکنے میں مدد دے گی اور اس لونر گیٹ کا سائز بین الاقوامی خلائی اسٹیشن کے تقریبا 20 فیصد د پر مشتمل ہوگا اور یہ لونر گیٹ وے چاند کے گرد دو میل فی سیکنڈ کی رفتار سے سفر کرے گا
63 ٹن وزنی یہ اسٹیشن تقریبا اتنا بڑا ہوگا کہ اس میں چار خلانورد آسانی سے آ سکیں گے اور یہ چاند سے ہزار میل کی اونچائی سے لے کر 43ہزار500 میل اونچائی تک تیر سکےگا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Exit mobile version