news
کسی پر بوجھ نہیں بننا چاہتا اس لیے تنہا زندگی گزار رہا ہوں، فردوس جمال
سینیئر پاکستانی اداکار فردوس جمال نے اپنے بیٹے کہ اس بیان کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ میں ہمدردیاں حاصل کرنے کے لیے تنہا رہ رہا ہوں درحقیقت میں کسی پر بوجھ نہیں بننا چاہتا مجھے اکیلے رہنا پسند ہے تاکہ میں اپنے کرداروں میں ڈوب کر کام کر سکوں گھر میں اہل خانہ کے ساتھ رہتے ہوئے مجھے یہ سکون میسر نہیں اس لیے میں نے علیحدہ کرائے کے گھر میں رہنا شروع کر دیا ہے گو کہ میرے پاس میرا ذاتی گھر بھی موجود ہے اور اسے بنانے میں میرے بیٹوں نے بھی میری مدد کی لیکن مجھے تنہائی پسند ہے اور گھر میں رہتے ہوئے مجھے یہ سکون میسر نہ تھا اس لیے میں نے گھر والوں سے علیحدہ رہنے کو ترجیح دی۔