news
عالمی سالانہ تبلیغی اجتماع کا پہلا مرحلہ: بعد نماز عصر، لاہور رائیونڈ
لاہور رائیونڈ میں منعقد ہونے والے سالانہ تبلیغی اجتماع کا پہلا مرحلہ آج بعد نماز عصر شروع ہوگا اس اجتماع میں شرکت کرنے کے لیے مندوبین کی آمد کا سلسلہ جاری و ساری ہے۔
اس سالانہ تبلیغی اجتماع کا پہلا مرحلہ تین نومبر کو دعا کے ساتھ اختتام پذیر ہوگا جبکہ دوسرا مرحلہ سات نومبر سے شروع ہوگا اور 10 نومبر تک جاری رہے گا
رائیونڈ کے اس عالمی سالانہ تبلیغی اجتماع میں نہ صرف ملک پاکستان بلکہ دنیا بھر سے مندوبین اور علماء کرام بڑی تعداد میں شرکت کرتے ہیں ماضی کی طرح اس مرتبہ بھی بڑی تعداد میں علماء کرام اور مندوبین کی شرکت متوقع ہے
سکیورٹی اور دیگر ضروریات کے پیش نظر اس سال بھی ٹریفک پولیس کے 13 ڈی ایس پیز،203 انسپیکٹرز اور 99 وارڈنز اپنے فرائض و خدمات سر انجام دے رہے ہیں
اجتماع کو فل پروف سکیورٹی فراہم کرنے کے لیے واک تھرو گیٹس اور کیمرے بھی نصب کیے گئے ہیں