news

پاکستان آذربائیجان دفاعی تعاون کو وسعت دینے پر اتفاق

Published

on

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے جمہوریہ آذربائیجان کا سرکاری دورہ کیا، جہاں انہوں نے آذربائیجان کے صدر الہام علیوف، وزیر دفاع کرنل جنرل حسنوف ذاکر اصغر، وزیر خارجہ جیہون عزیز اوغلو بیاراموف، پہلے نائب وزیر دفاع و چیف آف جنرل اسٹاف کرنل جنرل کریم توفیگ اوغلو ولیئیف اور وزیر دفاعی صنعت مسٹر ووگر مصطفائیف سے ملاقاتیں کیں۔

ان ملاقاتوں کے دوران دونوں ممالک کے گہرے تاریخی تعلقات اور خطے میں سیکیورٹی تعاون پر گفتگو کی گئی۔ جنرل ساحر شمشاد مرزا نے پاکستان اور آذربائیجان کے فوجی تعاون کو مزید بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا، جبکہ آذربائیجان کی قیادت نے پاکستانی مسلح افواج کی مہارت اور قربانیوں کو سراہتے ہوئے دوطرفہ تعلقات کو مزید وسعت دینے پر اتفاق کیا۔ دونوں فریقین نے امن و استحکام کے لیے اجتماعی عزم کا اعادہ کرتے ہوئے دفاعی تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Exit mobile version