news
ایپل نے اپنے نئے اے آئی فیچرز متعارف کرادیے
ایپل نے اپنے اے آئی فیچرز کی پہلی کھیپ متعارف کرادی ہے، جو آئی فون، آئی پیڈ، اور میک پر دستیاب ہیں۔ ان میں اے آئی پاورڈ رائٹنگ ٹولز، نوٹیفکیشن سمریز، اور کلین اپ ٹول شامل ہیں، جو تصاویر میں موجود نقص کو ختم کرنے میں مددگار ہوں گے۔ یہ فیچرز پہلے صرف ڈیولپرز اور پبلک بیٹا ورژنز میں دستیاب تھے، لیکن اب عوامی سطح پر جاری کیے جا چکے ہیں۔ اگرچہ یہ فیچرز ابھی بھی بِیٹا میں ہیں، ایپل نے سِری کے نئے فیچرز کا اعلان بھی کیا ہے، جو 2025 تک مکمل طور پر دستیاب ہوں گے۔