news
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی، 91000 پوائنٹس کی ریکارڈ سطح پر
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت سینٹی منٹس اور عالمی مالی امداد کی توقعات کے باعث تیزی کا رجحان جاری ہے، جہاں کے ایس ای 100 انڈیکس 91843 پوائنٹس کی تاریخی سطح پر پہنچ چکا ہے۔ وزیراعظم کے سعودی عرب اور قطر کے دورے سے مثبت نتائج کی توقع اور سعودی عرب سے خام تیل کی ادائیگیوں میں سہولت ملنے سے مارکیٹ میں اعتماد مزید بڑھا ہے۔ اکتوبر میں اسٹاک انڈیکس میں 9749 پوائنٹس کا اضافہ ہوا، جس کی وجوہات میں کیپیٹل مارکیٹ کی اچھی مالی رپورٹس، کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس، اور شرح سود میں ممکنہ کمی شامل ہیں