news
شناخت پریڈ پر بھیجے گئے 532 ملزمان کی ضمانت منظور، انسداد دہشت گردی عدالت
اسلام آباد میں انسداد دہشت گردی کی عدالت نے شناخت پریڈ پر بھیجے جانے والے532 ملزمان کی ضمانت منظور کر لی ہے
ابو الحسنات ذوالقرنین نے انسداد دہشت گردی کی عدالت میں ملزمان کی درخواستوں پر سماعت کی اور ملزمان کو 20 ہزار روپے فی کس کے مچلکوں پر رہائی کا حکم جاری کیا جب کہ گزشتہ روز دہشت گردی کی عدالت نے 28 ملزمان کو مقدمے سے بھی ڈسچارج کر دیا
پی ٹی آئی کے 532 ارکان کے اوپر تھانہ سنگجانی اور سیکرٹیریٹ سمیت 11 مختلف تھانوں میں مقدمات درج ہیں