news

ریونیو شارٹ فال ختم کرنے کے لیے آرڈیننس لانے کی تیاریاں، میڈیا ذرا ئع

Published

on

ریو نیو شارٹ فال سے نجات پانے اور 60 ارب اضافی حاصل کرنے کے لیے آرڈیننس لانے کی تیاریاں کی جا رہی ہیں۔
جولائی سے یکم اکتوبر تک ٹیکس مقررہ ہدف سے کم ہونے اور اکتوبر میں بھی 80 ارب روپے کے شارٹ فال ہونے کا خدشہ ہے۔
ذرائع کے مطابق ٹیکس آمدن کے ہدف سے کم ہونے کے باعث آئی ایم ایف کو سخت تشویش لاحق ہے اکتوبر کے لیے ایف بی آر کا خالص ہدف 980 ارب روپے ہے تاہم اکتوبر میں 980 کی بجائے 900 ارب روپے جمع ہونے کے امکانات ہیں۔
ذرائع کے مطابق پہلی سہ مائی کا 92 ارب روپے کا ہونے والا شارٹ فال بھی اپنی جگہ پر موجود ہے جبکہ اکتوبر کے 90 ارب سے مجموعی شارٹ فال 170 ارب تک ہو جانے کا خدشہ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Exit mobile version