news

روس اور پاکستان کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کے روشن امکانات، شہباز شریف

Published

on

وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے روسی وفاقی اسمبلی کی فیڈریشن کونسل کی اسپیکر ویلنٹینا مٹوینکو سے ملاقات کے دوران کہاکہ پاکستان کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کے لیے بڑے واضح اور روشن امکانات موجود ہیں
انہوں نے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہیں جلد پاکستان کا دورہ کرنے کی دعوت دیں گے۔
دونوں فریقین نے تجارت اور سرمایہ کاری کے فروغ کے لئے بینکنگ چینلز کو مضبوط بنانے کے ساتھ دونوں ممالک کے درمیان معیشت، تجارت اور سرمایہ کاری کے لئے ایک جامع روڈ میپ تیار کرنے پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
وزیراعظم کے مطابق روسی قیادت کا حالیہ دورہ پاکستان اور روس کے درمیان تعلقات کی مضبوطی کیلئے مثبت اشارہ ہے۔
وزیر اعظم نے اس اعتماد کا بھی اظہار کیا کہ دسمبر میں ہونے والا پاک روس مشترکہ کمیشن کا اجلاس دونوں ملکوں کے درمیان تعاون کو وسعت اور فروغ دینے کا ایک اہم موقع ثابت ہوگا۔
چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی سے ملاقات میں انہوں نے کہا کہ روس پاکستان کے ساتھ تجارت، سرمایہ کاری اور سفارتکاری سمیت مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو وسعت دے گا۔
دونوں رہنماؤں نے دونوں ممالک کے درمیان سفارتی، اقتصادی، تجارتی اور پارلیمانی تعلقات کے فروغ سے متعلق امور پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
انہوں نے کہا کہ روس پاکستان کے ساتھ اپنے تعلقات کو بہت قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پارلیمانی تعلقات کے فروغ سے دونوں ممالک کے درمیان تجارت اور سرمایہ کاری میں اضافہ ہوگا اور ساتھ ہی دونوں ممالک کے عوام کو قریب لانے میں بھی مدد ملے گی۔
اسی دوران یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ ویلنٹینا مٹوینکو کے دورہ پاکستان سے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو ایک نئی جہت ملے گی
پاکستان کے بنیادی ڈھانچے کی ترقی اور تیل و گیس کے شعبوں میں بہتری کے لئے روس کا تعاون اہم کردار ادا کرے گا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Exit mobile version