news

میرے چہرے پر کوئی پلاسٹک سرجری نہیں، بھارتی اداکارہ

Published

on

بھارتی خوبرو اداکارہ نین تارا نے سرجری کی خبروں کو افواہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ آپ مجھے چٹکی کاٹ کر چیک کرسکتے ہیں ،میرے چہرے پر بلکل پلاسٹک نہیں ہے۔
نین تارا نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا کہ لوگ ایسا کیوں سوچتے ہیں کہ ان کا چہرہ چند برس میں بدل گیا ہے، میرے چہرے میں کچھ بھی پلاسٹک نہیں ہے
ملیالم فلم2003ء میں مانا سینا سے ڈیبیو کرنے والی اداکارہ کا کہنا ہے کہ مختلف اوقات میں میرا چہرہ الگ دکھتا ہے، جس کی اصل وجہ میری ڈائٹ ہے لیکن لوگ سمجھتے ہیں کہ میں نے اپنے چہرے کے ساتھ کچھ کیا ہے۔
نین تارا نے انکشاف کرتے ہوئےکہا کہ انہیں اپنی بھنویں بہت پسند ہیں، اصل میں یہی گیم چینجر ہیں، اس لیے ان کی تکمیل کا وقت نکالتی ہوں، بھنووں کی تراش خراش کا عمل میں نے برسوں میں سیکھا ہے۔
نین تارا نے کہا کہ حقیقت یہ ہے کہ میرے متعلق پلاسٹک سرجری کی خبروں میں کوئی سچائی نہیں، اصل چیز میری غذا ہی ہے، جس کی وجہ سے میرا وزن کم زیادہ ہو جاتا ہے، میرے گال اندر باہر ہوجاتے ہیں۔
اداکارہ نے کہا کہ آپ کی مجھے چٹکی کاٹ کر چیک کر سکتے ہیں، آپ کو علم ہو جائے گا کہ میرے چہرے پر کوئی پلاسٹک نہیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Exit mobile version