news

دس ہزار کروڑ بھارتی روپے کی جائیداد بھائی ،سوتیلی بہنوں اور سٹاف ممبرز میں تقسیم، رتن ٹاٹا

Published

on

بھارتی معروف صنعت کار رتن ٹاٹا کے انتقال کے چند دن بعد ان کی وصیت منظر عام پر آگئی
غیر ملکی ذرائع کے مطابق رتن ٹاٹا نے وصیت کے ذریعے 10 ہزار کروڑ بھارتی روپے سے زائد مالیت کی جائیداد اپنے بھائی سوتیلی بہنوں اور سٹاف ممبر میں تقسیم کردی ہے
وصیت کے مطابق ان کے تمام ایوارڈز کو ٹاٹا سینٹرل آرکائیوز میں منتقل کر دیا جائے گا
انہوں نے اپنے پالتو کتوں جرمن شیفرڈ جرمن اور ٹیٹو کی دیکھ بھال کا بھی مناسب بندو بست کیا ہے
وصیت کے مطابق رتن ٹاٹا کی 20 سے 30 لگژری گاڑیوں کو یا تو ٹاٹا گروپ کے میوزیم میں رکھا جائے گا یا پھر خیراتی کام کے لیے نیلام کر دیا جائے گا ٹاٹا سنز میں رتن ٹاٹا کے شیئرز رتن ٹاٹا انڈومنٹ فنڈ کو ٹرانسفر ہو جائیں گے
مشہور و معروف بھارتی صنعت کار اور کاروباری شخصیت رتن ٹاٹا چند دن قبل 86 برس کی عمر میں انتقال کر گئے تھے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Exit mobile version