news
عمران خان سے ملاقاتیوں کی فہرست اور تمام سیاسی فیصلے: سیاسی کمیٹی کے زیر اہتمام، پی ٹی آئی
پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی نے پورے ملک میں جلسوں کے لیے منظوری دے دی پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی عمران خان سے ملاقات کرنے والوں کی فہرست اور تمام سیاسی فیصلے بھی کرے گی
پی ٹی آئی نے حکومت مخالف تحریک کے آغاز کا فیصلہ کر لیا ہے
میڈیا ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف یکم نومبر کو پشاور، اٹھ نومبر کو کوئٹہ اور اس کے بعد کراچی میں جلسے کرے گی نیز چیف الیکشن کمشنر کے خلاف ریفرنس کی باقاعدگی سے پیروی کی جائے گی پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی نے سپریم کورٹ اور ہائی کورٹس میں کیسوں کی باقاعدہ پیروی کی حکمت عملی کی منظوری بھی دے دی ہے پی ٹی آئی کور کمیٹی نے عمران خان اور ان کی اہلیہ کی ملاقاتوں پر پابندی کے خاتمے اور ملاقاتوں کی فوری بحالی کا مطالبہ بھی کیا ہے یہ مطالبہ پی ٹی آئی کور کمیٹی کے اجلاس کے بعد ان کی طرف سے جاری کردہ اعلامیہ میں کیا گیا
اجلاس میں کور کمیٹی نے عمران خان کی جیل سے رہائی کی جامع حکمت عملی پر خصوصی غور کیا اور بھرپور عوامی احتجاج سمیت ملک کی تحریک کی منصوبہ بندی اور تیاریوں کے لیے ذیلی کمیٹیوں کی تشکیل پر اتفاق رائے دیا اجلاس میں یہ بھی کہا گیا کہ علیمہ خانم، عظمی خانم ،اعظم سواتی، انتظار حسین پنجوتھا ایڈوکیٹ سے کی جانے والی سفاکیت کی شدید مذمت اور ان کی فوری طور پر رہائی کا مطالبہ کیا جائے
پی ٹی آئی کور کمیٹی نے نامکمل ایوانوں سے 26 ویں آئینی ترمیم فسطائیت ہارس ٹریڈنگ اور دیگر اس طرح کی منفی حرکات کی منظوری کی شدید مذمت کی نیز عمران خان کے ساتھ وفا کرنے والے اراکین قومی اسمبلی اور سینٹ کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا گیا