news
احتجاج کو جواز بنا کر گورنر راج کے لیے راہموار ہو سکتی ہے، شیر افضل مروت
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شیر افضل مروت نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ علی امین گنڈا پور سے میرا ذاتی کوئی اختلاف نہیں میں ان کا بہت مداح ہوں تاہم میں ایک مشورہ دینا چاہتا ہوں کہ پی ٹی آئی کو چاہیے کہ علی امین گنڈا پور کی جگہ کسی اور کو احتجاج کی قیادت سونپ دے کیونکہ علی امین گنڈاپور وزیراعلی ہیں احتجاج میں ان کے کردار کا مسلم لیگ ن اور دیگر سیاسی جماعتیں بالکل ناجائز فائدہ اٹھا رہی ہیں
انہوں نے مزید کہا کہ جیسا کہ لیگ ن اور دیگر جماعتیں یہ کہتی ہیں کہ صوبہ خیبر پختون خواہ نے مرکز پر چڑھائی کر دی سرکاری سائل کا ناجائز استعمال ہو رہا ہے وغیرہ وغیرہ اس طرح علی امین کے احتجاج کو جواز بنا کر گورنر راج کے لیے بھی راستہ ہموار کیا جا سکتا ہے
اپنی اس غلط پالیسی کے باعث ہم صوبے میں از خود حکومت کے خاتمے کے لیے اپنے ہی ہاتھوں مخالفین کو جواز فراہم کر سکتے ہیں
شیر افضل مروت نے کہا کہ احتجاج میں علی امین گنڈا پور کی بجائے اگر قیادت اگے آئے تو ہم علی امین کی سپورٹ سے بھی فائدہ اٹھا سکتے ہیں
انہوں نے کہا کہ پہلے بھی تحریک انصاف کے پلیٹ فارم سے بڑے کامیاب احتجاج ہوئے ہیں ہمیں احتجاج کے لیے کمیٹی بنانی چاہیے جو اپنا ایک مکمل لائحہ عمل پیش کرے اور اس میں ہمارا سب سے پہلا مشن عمران خان کی رہائی ہو