news

جعلی رسیدوں کی ترسیل: دو ریسٹورنٹ سیل، ایف بی آر

Published

on

فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے ریجنل ٹیکس آفس اسلام آباد نے جعلی رسیدیں جاری کرنے کے باعث دو ریسٹورنٹس کو سیل کر دیا ہے
ایف بی آر کا کہنا ہے کہ پوائنٹ آف سیل ٹریکنگ سافٹ ویئر سے جعلی رسیدوں کا پتہ چلا اور تصدیق ہوئی اطلاعات کے مطابق دونوں ریسٹورنٹ کو سیل کر کے پانچ پانچ لاکھ روپے جرمانہ ڈال دیا گیا ہے
قبل ازیں ایف بی آر نے 25 اکتوبر سے پوائنٹ آف سیل انعامی اسکیم شروع کر دی ہے
جس کے پہلے مرحلے میں یہ اسکیم اسلام آباد میں ٹیرون ریسٹورنٹ اور ریٹیلرز کے لیے پیش کی گئی ہے
ایف بی آر کے مطابق اگلے ماہ پی او ایس پرائس سکیم کی توسیعی پورے ملک تک کر دی جائے گی اور جعلی رسیدوں کے متعلق ایف بی آر کو مطلع کرنے والوں کو انعامات دیے جائیں گے
جعلی رسیدوں کے رجحان کو روکنے کے لیے ایف بی آر صارفین کے اکاؤنٹ میں نقد نقدانعامات براہ راست منتقل کر دے گا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Exit mobile version