news
پانی پی ٹی آئی کی بہنوں کی رہائی کا حکم، عدالت انسدادِ دہشت گردی
انسدادِ دہشت گردی کی عدالت اسلام آباد نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہنوں علیمہ خان اور عظمی خان کی رہائی کا حکم دے دیا۔
عمران خان کی بہنوں کے خلاف ڈی چوک احتجاج کیس کی سماعت جسٹس ابو الحسنات ذوالقرنین نے کی
اور دونوں بہنوں کی ضمانتیں 20 ہزار روپے فی کس کے مچلکوں کے عوض منظور کر لیں
انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ابو الحسنات ذوالقرنین نے دونوں کی رہائی کے روبکار جاری کر دیے
واضح رہے کہ تھانہ کو ہسار اسلام آباد میں ڈی چوک احتجاج کیس کے مقدمہ میں علیمہ خان اور عظمی خان چار اکتوبر سے گرفتار تھیں