news

ٹک ٹاک کا “ڈیجیٹل حفاظت مقابلہ” پاکستان میں شروع کرنے کا اعلان

Published

on

ٹک ٹاک نے پاکستان میں ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کے تعاون سے ڈیجیٹل سیفٹی کو فروغ دینے کے لیے “ڈیجیٹل حفاظت مقابلہ” منعقد کرنے کا اعلان کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق اس مقابلے کا مقصد نوجوانوں میں ڈیجیٹل سیفٹی سے
متعلق آگاہی دینا ہے۔
مقابلے میں شرکت کے لیے ٹک ٹاک کے تخلیق کاروں کو ایسی مختصر اور موثر ویڈیو تیار کرنے کی دعوت دی گئی ہے جن میں ان چھ اہم شعبوں پر طبع آزمائی کی گئی ہو
سوشل میڈیا کا ذمہ دارانہ استعمال، ان لائن حراس کا مقابلہ، ان لائن دھوکہ دہی کی روک تھام، نوجوانوں کے تحفظ اور فلاح بہبود کو یقینی بنانا ،ٹک ٹاک کے سیفٹی ٹولز کو سمجھنا اور سوشل میڈیا پلیٹ فارم سے غلط معلومات کا خاتمہ
اس مقابلے کا مقصد ٹک ٹاک اور پی ٹی اے کے تعاون سے ڈیجیٹل سیفٹی کا پیغام پھیلانے سے قبل معلومات کی تصدیق کے رجحان کو فروغ دینا اور اس کی حوصلہ افزائی کرنا ہے
انگریزی اردو دونوں زبانوں میں مقابلے کے آفیشل ہیش ٹیگ پیج پر فارم فل کر کے ویڈیو کے ساتھ جمع کرائے جائیں گے ایپ پر ڈیجیٹل حفاظت ہیش ٹیگ تلاش کر کے پیج تک رسائی کی جا سکتی ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Exit mobile version