news
جسٹس منصور علی شاہ عمرہ پر روانہ، چیف جسٹس کی تقریب میں شرکت نہیں کریں گے
جسٹس منصور علی شاہ نے جسٹس قاضی فائز عیسی کی ریٹائرمنٹ کی تقریب میں شرکت نہ کرنے پر عذر دیا کہ وہ عمرہ کی ادائیگی کے لیے اپنے اہل خانہ کے ہمراہ سعودی عرب جا رہے ہیں
واضح رہے کہ جسٹس منصور علی شاہ کو سینیئر ترین جج ہونے کے باوجود چیف جسٹس کے عہدے سے محروم رکھا گیا جس کے بعد جسٹس منصورعلی شاہ نے اہل خانہ کے ساتھ عمرہ کی ادائیگی کا پروگرام بنا لیا
عمرہ کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب روانگی کے باعث جسٹس منصور علی شاہ نئے چیف جسٹس کی تقریب حلف برداری میں شامل نہیں ہو سکیں گے اور نہ ہی قاضی فائز عیسی کی ریٹائرمنٹ پر فل کورٹ ریفرنس میں شرکت کر سکیں گے۔
جسٹس منصور علی شاہ فیملی سمیت کل عمرے پر روانہ ہوں گے اور یکم نومبر کو ان کی واپسی ہوگی
سینیئر قانون دان حامد خان نے جسٹس یحیی آفریدی سے درخواست کی ہے کہ وہ چیف جسٹس کا عہدہ قبول نہ کریں’