news

پانی پی ٹی آئی کی رہائی: 60 سے زائد امریکی ایوان نمائندگان کا مطالبہ، ذرائع

Published

on

60 سے زائد امریکی ایوان کے نمائندوں نے صدر جو بائیڈن کو خط لکھا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو رہا کرایا جائے
نمائندگان نے خط کے ذریعے اظہار خیال کیا ہے کہ پاکستان کے سابق وزیراعظم عمران خان سمیت پاکستانی جیلوں سے سیاسی قیدیوں کو رہائی دلانے کے لیے کوشش کی جائے اور پی ٹی آئی کے کارکنوں کی حراست کو ختم کروایا جائے۔
خطوط کے ذریعے یہ بھی کہا گیا ہے کہ پاکستان کے حوالے سے امریکی پالیسی میں انسانی حقوق کو مرکزی نقطہ بنایا جائے اور پاکستانی حکومت سے بانی پی ٹی آئی کے ہر طرح کے تحفظ کی ضمانت لی جائے۔
نیز خط کے ذریعے یہ بھی اپیل کی گئی ہے کہ امریکی سفارت خانے کے اہلکاروں سے پانی پی ٹی آئی کی ملاقات کروائی جائے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Exit mobile version