news

سکالرشپ پر امریکہ سے اداکاری اور تھیٹر کی تعلیم حاصل کی، نعیمہ بٹ

Published

on

معروف پاکستانی اداکار نعیمہ بٹ کا کہنا ہے کہ شہرت حاصل کرنے کے بعد مجھے اس چیز کا اندازہ ہوا ہے کہ شہرت کی کیا قیمت چکانی پڑتی ہے
نعیمہ بٹ نے کہا کہ جہاں میرے فینز کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے وہیں مجھے اس بات کا اندازہ بھی ہوا ہے کہ میرے زیادہ تر فینز نفسیاتی مریض ہیں جو رباب کے کردار کو لے کر بیٹھ گئے ہیں
مداحوں کی تعداد میں اضافے سے جہاں اچھی باتیں سننے کو ملتی ہیں وہاں عجیب و غریب پیغامات بھی موصول ہوتے ہیں نعیمہ بٹ نے کہا میرے مداحوں میں زیادہ تعداد مردوں کی ہے جو رباب کے کردار کو پسند کرتے ہیں انہوں نے کہا میں نے 10 سال قبل امریکہ میں تھیٹر کیا ہے
انہوں نے کہا میرے خاندان میں زیادہ تر ڈاکٹر ہیں میں بھی ڈاکٹر ہی بننا چاہتی تھی لیکن اداکاری کے شوق نے کہیں اور جانے نہیں دیا اور میں نے امریکہ سے سکالرشپ پر اداکاری اور تھیٹر کی تعلیم حاصل کی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Exit mobile version