news

دیمن ایشیا کپ میں شرکت کیلئے پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم سری لنکا روانہ

Published

on

پاکستان ویمن ٹیم کی منگل کو کراچی سے دبئی کے راستے سری لنکا روانگی طے ہے، 19 تا 28 جولائی دمبولا میں ہونے والے 9ویں ویمنز ایشیا کپ کے گروپ اے میں پاکستان ٹیم اپنا پہلا میچ 19جولائی کو روایتی حریف اور دفاعی چیمپیئن بھارت کے خلاف کھیلے گی۔

قومی ویمن ٹیم ندا ڈار ( کپتان)، عالیہ ریاض، ڈائنا بیگ، فاطمہ ثنا، گل فیروزہ، ارم جاوید، منیبہ علی، ناجیہ علوی، نشرہ سندھو، عمائمہ سہیل، سعدیہ اقبال، سدرا امین، سیدہ عروب شاہ، تسمیہ وہاب اور طوبہ حسن پر مشتمل ہے۔

حمد وسیم ہیڈ کوچ، سابق ٹیسٹ بولرز عبدالرحمن اور جنید خان بالترتیب اسپن بولنگ کوچ اور اسسٹنٹ کوچ، حنا منور منیجر، حنیف ملک فیلڈنگ کوچ رابعہ صدیق فزیو اور ولید احمد انالسٹ کی ذمہ داری ادا کریں گے۔

ٹورنامنٹ میں شریک 8 ٹیموں کو 2گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے، گروپ اے میں پاکستان، بھارت، نیپال اور متحدہ عرب امارات جبکہ گروپ بی میں بنگلا دیش، ملائیشیا، تھائی لینڈ اور میزبان سری لنکا شامل ہے۔ 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Exit mobile version