news
توشہ خانہ کیس: بشرا بی بی کی ضمانت منظور، ہائی کورٹ
اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے توشہ خانہ کیس میں بشرا بی بی کی درخواست ضمانت پر سماعت کی۔
سماعت کے دوران جسٹس حسن اورنگزیب نے تفتیشی افسر سے دریافت کیا کہ کیا آپ کو بشرا بی بی سے تفتیش کی ضرورت ہے؟ کیس منتقل ہونے کے بعد کیا آپ نے تفتیش کی ہے؟ جس پر ایف آئی اے کے تفتیشی افسر نے نفی میں جواب دیا۔
جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے اپنے ریمارکس دیے کہ برطانوی وزیراعظم بھی تحائف کو اپنے ساتھ گھر لے گئے تھے۔
ایف آئی اے پروسیکیوٹر نے کہا کہ جیولری کی غیر موجودگی میں اس کی مارکیٹ ویلیو کا اندازہ نہیں کیا جا سکتا
جسٹس حسن اورنگزیب نے کہا کہ توشہ خانہ کے تحائف کی قیمت کا اندازہ نیلامی میں ہی لگایا جا سکتا ہے ایف آئی اے کے تفتیشی افسر کے مطابق ریاست کو ملنے والا گفٹ جمع کرانا اور ڈیکلیئر کروانا ضروری ہے خریدنے سے پہلے ریاست کی ملکیت کا تحفہ اپنے پاس نہیں رکھا جا سکتا۔
تاہم اسلام آباد ہائی کورٹ میں جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے وکلا کے دلائل کے بعد تو شا خانہ کیس میں بشرا بی بی کی ضمانت منظور کر لی یہ ضمانت 10 لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض منظور کی گئی۔