news
آٹھ ووٹوں کی اکثریت: نئے چیف جسٹس یحیی آفریدی، پارلیمانی کمیٹی
آٹھ ووٹوں کی اکثریت سے پارلیمانی کمیٹی نے جسٹس یحیی آفریدی کو ملک کا نیا چیف جسٹس تعینات کرنے کے لیے اپنی منظوری دے دی۔
تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی نون لیگ ایم کیو ایم نے جسٹس یحی آفریدی کی حمایت میں ووٹ دیے ہیں جبکہ جے یو آئی کی طرف سے منصور علی شاہ کا نام تجویز کیا گیا۔
تحریک انصاف کے تین ارکان نے اس 12 رکنی پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت سے انکار کر دیا اور پارلیمانی کمیٹی کے اس فیصلے کے بعد وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے جسٹس یحیی آفریدی کی بطور چیف جسٹس تعیناتی کی ایڈوائس صدر مملکت کو بھیجی جس پر صدر آصف زرداری نے یحیی آفریدی کو بطور چیف جسٹس آف سپریم کورٹ تعینات کر دیا۔
چیف جسٹس کی صدر مملکت کی طرف سے منظوری کے بعد تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔
وزارت قانون و انصاف کی طرف سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق جسٹس یحیی آفریدی اپنے عہدے کا حلف 26 اکتوبر کو لیں گے نوٹیفیکیشن کے مطابق جسٹس یحی آفریدی کی تعیناتی کی مدت تین سال ہے
واضح رہے کہ صدر مملکت آصف علی زرداری نے جسٹس یحیی آفریدی کو پہلے بطور چیف جسٹس آف سپریم کورٹ تعیناتی دی بعد ازاں صدر مملکت نے جسٹس یحی آفریدی سے 26 اکتوبر کو چیف جسٹس آف پاکستان کے عہدے کا حلف اٹھانے کی منظوری بھی دے دی
صدر مملکت کی طرف سے جسٹس یحی آفریدی کی تعیناتی آئین کے آرٹیکل 175 اے تھری 177 اور 179کے مطابق کی گئی ہے