news

لاہور: کوالٹی انڈیکس ریٹ 419، ماہرین

Published

on

ماہرین کے مطابق کوالٹی انڈیکس ریٹ میں اضافے کے باعث شہر کی فضا ناقابل رہائش ہوتی جا رہی ہے طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ اس فضائی آلودگی کے باعث بچے اور بوڑھے بری طرح سے متاثر ہیں نیز بیمار افراد کا سر وائیول ناممکن ہوتا جا رہا ہے۔
جب کہ دوسری جانب
ماہرین کے مطابق سانس، دمے، پھیپھڑوں، الرجی معدے اور دیگر کسی بھی بیماری سے متاثرہ حساس مریضوں کو خصوصی احتیاط کی ضرورت ہے۔
عالمی ماحولیاتی ویب سائٹ کے مطابق لاہور کا ایئر کوالٹی انڈیکس ریٹ 400 سے بھی بڑھ گیا ہے اور لاہور کو دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں سب سے پہلے نمبر پر تسلیم کیا جارہا ہے۔
نیز فیصل آباد، شیخو پورہ، ننکانہ صاحب، قصور میں آئندہ دنوں میں سموگ کے مزید بڑھ جانے کے امکانات ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Exit mobile version