news

چینی کمپنی بی وائی ڈی آٹو میں روبوٹ ورکرز کا آغاز

Published

on

چینی کار ساز کمپنی بی وائی ڈی آٹو نے اپنی فیکٹریوں میں 500 روبوٹ ورکرز کو کام پر لگا دیا ہے، جنہیں دستی مشقت کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ یہ جدید روبوٹ کارکنوں کی کمی کو پورا کرنے اور انسانی محنت کی جگہ لینے کے لیے تیار کیے گئے ہیں۔ اس اقدام نے یہ خدشہ پیدا کیا ہے کہ مستقبل میں یہ روبوٹس لاکھوں خالی ملازمتوں کو بھر سکتے ہیں، جس سے بے روزگاری کا خطرہ بڑھ جائے گا۔

بی ٹیک کمپنی کو ہیومینائڈ روبوٹ کے لیے پہلے ہی 500 سے زیادہ آرڈرز موصول ہو چکے ہیں۔ کار بنانے والی کمپنیاں مشرقی ایشیا میں 2025 تک کارکنوں کی تشویشناک کمی کا سامنا کر رہی ہیں، جہاں اندازہ ہے کہ تقریباً 30 ملین کارکنان کی کمی ہوگی۔ اس پیشرفت سے یہ امید کی جا رہی ہے کہ روبوٹک ورکرز اس کمی کو کم کرنے میں مددگار ثابت ہوں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Exit mobile version