news
سر چارج ادا کرنے پر: انکم ٹیکس گوشوارے لیٹ جمع کروانے والوں کے نام ٹیکس دہندگان میں شامل، ایف بی آر
ایف بی آر کی طرف سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ نئے ٹیکس سال کے گوشوارے مقرر یا توسیع شدہ تاریخ تک جمع کروانے والے افراد کو فعال ٹیکس دہندہ افراد کی فہرست میں شامل کر لیا جائے گا تاہم دیر سے جمع کروانے والے افراد کو اپنے گوشواروں کے ساتھ سر چارج بھی ادا کرنا پڑے گا۔ایف بی آر
نوٹیفیکیشن کے مطابق 2001 کے سیکشن 182 اے کے ٹیکس آرڈیننس کے مطابق یہ سر چارج لاگو ہوگا۔
ایسی نئ بننے والی کمپنیوں اور کاروباری اداروں کو جن کے گوشوارے 30 جون کے بعد جمع ہونے ہیں ان کے نام فعال ٹیکس دہندگان کی فہرست میں شامل کر لیے جائیں گے۔
نیز وہ افراد جو آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے ریونیو بورڈ میں اپنے گوشوارے جمع کروائیں گے ان کے نام بھی فعال ٹیکس دہندگان میں شامل ہوں گے۔