news

جنہوں نے ذاتی مفادات کے لیے وفاداریاں بدلیں ان سے حساب لیں گے، علی امین گنڈا پور

Published

on

وزیراعلی خیبر پختون خواہ علی امین گنڈا پور کا
کہنا ہے کہ ہمیں اس مشکل وقت نے بتا دیا ہے کہ کون کون ضمیر فروش اور غدار ہے
انہوں نے 26 میں آئینی ترمیم اور پی ٹی آئی ارکان کے ووٹ ڈالنے کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس آئینی ترمیم کے بعد عدلیہ میں آزادی باقی نہیں رہی اسی قسم کے غلط پالیسیوں کے باعث پاکستانی ادارے تباہ ہو رہے ہیں ہم ایسی ترمیم کرنا چاہتے ہیں جس سے ادارے مضبوط اور مستحکم ہوں پارٹی کے اس مشکل وقت نے ہمارے سامنے لوگوں کے اصل چہرے واضح کر دیے ہیں ووٹ دینے اور نہ دینے والے علیحدہ علیحدہ ہو جائیں گے
ہم کسی ایسے شخص کو نہیں چھوڑیں گے جو ضمیر فروش ہوں یا بزدلی کا مظاہرہ کرتا ہو
قومی اسمبلی کے اجلاس میں وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے ترمیم پیش کرنے کی تحریک پیش تھی تحریک کی منظوری کے لیے 225 ارکان نے ووٹ دیے جبکہ 12 نے مخالفت میں ووٹ دیا ہے بعد ازاں ترمیم کی شق
وار منظوری ہوئی
تحریک انصاف کے حمایت کردہ چار آزاد ارکان نے آئینی ترمیم کے حق میں
ووٹ دیا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Exit mobile version