news
مشرقی بحیرہ روم میں مصر ملیریا سے پاک تیسرا ملک، ڈبلیو ایچ او
ڈبلیو ایچ او کے مطابق خطہ بحیرہ روم میں مصر، ملیریا سے مکمل پاک تیسرا ملک بن گیا ہے قبل ازیں متحدہ امارات اور مراکش میں بھی ملیریا ختم ہو گیا ہے۔
دنیا میں اب تک 44 ممالک اور ایک علاقہ ملیریا سے مکمل پاک ہو چکا ہے۔
ڈائریکٹر جنرل ڈبلیو ایچ او نے مصر کی اس کامیابی کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے دیگر ممالک کو بھی تحریک ملے گی مصر نے یہ ثابت کر دیا ہے کہ وسائل اور ذرائع کے درست استعمال سے سب کچھ ممکن ہے۔
ڈبلیو ایچ او کے ڈائریکٹر جنرل ٹینڈروز ایڈہا نوم گیبریاس کا کہنا ہے کہ مصر کی تہذیب کی طرح ملیریا بھی ایک قدیم ترین بیماری ہے مصر کو باقاعدہ طور پر اس بیماری سے پاک قرار دیا جانا مصر کے لیے تاریخی لمحہ اور عوام کی اس قدیم مصیبت سے چھٹکارا پانے کے عزم کی گواہی ہے۔