news

نئے گیس کنیکشن پر پابندی برقرار، ایم ڈی عامر طفیل

Published

on

سوئی ناردرن گیس کمپنی کے ایم ڈی عامر طفیل نے کہا کہ سوئی نادرن گیس کو سبسڈی نہیں ملتی
بلکہ یہ اپنی مدد آپ پر انحصار کرتی ہے اس لیے نئے گیس کنکشن پر پابندی برقرار رہے گی جبکہ سردیوں میں گیس کی طلب اور ڈیمانڈ میں تین گنا سے زائد اضافہ ہو جاتا ہے گیس کی طلب اور ضرورت بڑھ جانے کے باعث گیس کی کمی واقع ہونے لگتی ہے اور لوگ عموما گیس کی کمی کو پورا کرنے کے لیے کمپریسر کا استعمال کرتے ہیں جو کہ کسی صورت جائز نہیں اور غیر قانونی ہے نیز حادثات کا باعث بھی بن سکتا ہے اس لیے لوگوں کو چاہیے کہ غیر قانونی استعمال کی بجائے گیس کو بچت کے ساتھ استعمال کریں تا ہم سردیوں میں گیس کھانے کے اوقات کے مطابق ہی فراہم کی جائے گی ہماری بھرپور کوشش ہے کہ ہم کھانے کے اوقات کے دوران گیس کی سپلائی بغیر تعطل کے جاری رکھیں
ایم ڈی سوئی ناردرن گیس کمپنی عامر طفیل نے مزید کہا کہ 30 لاکھ سے زائد صارفین کی درخواستیں ابھی التوا میں ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Exit mobile version