news
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 700 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ، مثبت رجحان برقرار
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مثبت معاشی اشاریوں اور سیاست میں استحکام کے باعث کچھ تیزی کا رجحان برقرار رہا اور آج بینچ مارک انڈیکس میں 700 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ نظر آیا
دوپہر کے وقت بینچ مارک انڈیکس 718.71 پوائنٹس سے 85968.80 پوائنٹس پر آ گیا
آٹو موبائل اسمبلرز، سیمنٹ، کیمیکل، کمرشل بینکس، فرٹیلائزر، تیل اور گیس کی تلاش کرنے والی کمپنیاں، او ایم سیز اور ریفائنری کے علاوہ دیگر اہم شعبوں میں بھی خرید و فروخت کا رجحان رہا
او جی ڈی سی، پی پی ایل ،ایچ بی ایل، این بی پی ،ای ایف ای ار ٹی ،حبکو اور انڈکس ہیوی سٹاک میں مثبت رجحان دکھائی دیا
ماہرین کے مطابق خریداری میں اضافے کی وجہ مثبت معاشی اشاریے ہیں
تجزیہ کار سعد حنیف کے مطابق مارکیٹ کی توقع کے مطابق اکتوبر میں سی پی آئی ریڈنگ سات فیصد سے کم رہے گی
تجزیہ نگاروں کے مطابق سیاسی محاذ پر ترقی بھی مارکیٹ کے اعتماد میں اضافہ کرے گی