news

محلاتی سازشوں کا دور ختم: 26 ویں آئینی ترمیم قومی یکجہتی اور اتفاق رائے کی شاندار مثال، وزیراعظم

Published

on

وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف نے 26 ویں آئینی ترمیم کی منظوری کو قومی یکجہتی اور اتفاق رائے کی مثال قرار دیا اور کہا کہ اب محلاتی سازشوں کا دور ختم ہو گیا اور میثاق جمہوریت کا ادھورا خواب پورا ہو گیا
جمہوریت کو لاحق خطرات ختم ہو گئے پارلیمان کے اندر رہنماؤں اور اہم سر کردہ افراد نے ذاتی مفادات سے ہٹ کر ملک اور قوم کے لیے عظیم کارنامہ سر انجام دیا پارلیمان کی یہ بالادستی اس کے مستقبل کو محفوظ اور روشن بنائے گی اس سے لوگوں کو انصاف کے حصول میں آسانی حاصل ہوگی
گزشتہ روز وزیراعظم نے ترمیم کے حق میں ووٹ دینے والے سربراہوں کے پاس جا کر ان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ آج ایک تاریخی دن ہے اور قومی یکجہتی اور اتفاق رائے کی ایک اعلی مثال قائم ہو گئی ہے آج 2006میں وزیراعظم نواز شریف اور بے نظیر بھٹو کے درمیان ہونے والی مسا ق جمہوریت کا ادھورا خواب پورا ہو چکا ہے
ماضی کا تذکرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا میں آئینی ترمیم کی حمایت کرنے والے تمام رہنماؤں کا شکریہ ادا کرتا ہوں نیز یہ کہ بلاول بھٹو نے اس ترمیم کے لیے بڑی محنت کی ہے میں ترمیم کو ایک اہم سنگ مل قرار دیتا ہوں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Exit mobile version