news
تیسرے ٹیسٹ کی پچ سکھانے کے لیے ہیٹرز کا استعمال، ذرائع

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ہونے والے فیصلہ کن ٹیسٹ کے لیے پچ کی تیاری شروع کر دی گئی ہے
تین ٹیسٹ میچز کی سیریز میں پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ہونے والے ٹیسٹ میں انگلینڈ کی جانب سے پاکستان کو 47 رنز سے ہرا دیا گیا تھا جبکہ دوسرے میچ میں انگلینڈ کو پاکستان کی طرف سے ایک 152 رنز سے شکست ملی تھی اب دونوں ٹیموں کے درمیان تیسرا اور فائنل ٹیسٹ ہے جو کہ راولپنڈی سٹیڈیم کی پچ پر کھیلا جائے گا پچ کی تیاری کا عمل شروع کیا جا چکا ہے
پنڈی ٹیسٹ کے لیے اسپنرز کے لیے پچ کو بہتر اور کھیل کے لیے موزوں بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے جس کے لیے پچ کو سکھانے کے لیے مختلف قسم کے انتظامات کیے جا رہے ہیں پنکھے اور ہیٹر کا استعمال بھی کیا گیا ہے تین تین ہیٹرز دونوں اطراف میں رکھے گئے ہیں اور ہیٹرز کے سامنے پنکھوں کے ذریعے پچ کو گرم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے
مزید پیچ کے دونوں اعتراف پر کالے کپڑے کا استعمال کیا گیا ہے تاکہ اس کو گرم کیا جا سکے اور دن کے وقت پچ پر کور بھی استعمال نہیں کیا جائے گا بقیہ تینوں دن کے اندر پچ کو ڈھانپا نہیں جائے گا بلکہ زیادہ سے زیادہ سکھانے اور اس کی نمی کو ختم کرنے کی کوشش کی جائے گی۔