news

تیرہ جنوری کا فیصلہ برقرار :پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن سے متعلق نظر ثانی اپیل خارج، سپریم کورٹ

Published

on

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسی کے زیر صدارت تین رکنی بینچ نے سماعت کی بینچ میں جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس مسرت ہلالی نے بھی شرکت کی
سپریم کورٹ کے مطابق عدالت کی طرف سے فریقین کے وکلا کو موقع فراہم کیا گیا لیکن وہ کیس پر اپنے دلائل پیش نہ کر سکے جس پر عدالت نے کہا کہ ہمارے 13 جنوری کے فیصلے میں کوئی غلطی ثابت نہ ہوسکی اس لیے نظر ثانی درخواست کو خارج کیا جاتا ہے
سماعت کے دوران بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ چونکہ آئینی ترمیم ہو چکی ہے اس لیے سپریم کورٹ کو اب یہ کیس نہیں سننا چاہیے جس پر چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز صاحب نے کہا کہ میں نے ابھی تک ترمیم نہیں دیکھی اور نہ ہی مجھ تک اس بارے میں کوئی معلومات پہنچی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Exit mobile version