news
پاکستان کا پہلا ملٹی مشن سیٹلائٹ آپریشنل ہو گیا
پاکستان کا پہلا ملٹی مشن سیٹلائٹ پاکسات ایم ایم 1 سپیشل انویسٹمنٹ فیسیلیٹیشن کونسل (ایس آئی ایف سی) کی سہولت کے تحت کامیابی سے آپریشنل ہو گیا ہے۔
سیٹلائٹ کا آپریشنل ہونا ملک کے خلا اور ڈیجیٹل ترقی کے منظر نامے میں ایک اہم سنگ میل ہے۔
پاکسات ایم ایم 1 کی کامیابی پاکستان کے مواصلاتی ڈھانچے کو بدل دے گی، جس سے آئی ٹی کے مختلف شعبوں کو فائدہ پہنچے گا۔
یہ سیٹلائٹ مقامی صنعتوں کو فروغ دینے کے لیے ٹیلی ویژن براڈکاسٹنگ، موبائل فون سروس، کمیونٹی انٹرنیٹ اور ٹیلی ایجوکیشن جیسی خدمات فراہم کرے گا۔
یہ سیٹلائٹ دور دراز علاقوں میں انٹرنیٹ کنیکٹیویٹی میں بھی اضافہ کرے گا جس سے حکومت کے ڈیجیٹل پاکستان کے وژن کو مزید تقویت ملے گی۔
اقوام متحدہ کے ای گورننس ڈویلپمنٹ انڈیکس میں پاکستان کی رینکنگ میں 14 پوائنٹس کی بہتری آئی ہے۔ ملک اب مجموعی درجہ بندی میں 136 ویں نمبر پر ہے جو 2022 میں 150 پر تھا۔
اس سے قبل، پاکستان کے تاریخی قمری مشن آئی سی یو بی ای کیو
کو 3 مئی کو چین کے چانگ ای 6 پر ہینان، چین سے روانہ کیا گیا تھا۔
سیٹلائٹ آئی سی یو بی ای کیو
مشن نے پاکستان کی پہلی چاند کی تلاش کی کوشش کی جو ملک کی خلائی کوششوں کے لیے ایک اہم سنگ میل ہے۔
سیٹلائٹ آئی سی یو بی ای کیو
کو انسٹی ٹیوٹ آف اسپیس ٹیکنالوجی (IST) نے چین کی شنگھائی یونیورسٹی SJTU اور پاکستان کی قومی خلائی ایجنسی سپارکو کے تعاون سے ڈیزائن اور تیار کیا تھا۔